میئر اسلام آباد کا معطلی کے خلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت چیف آفیسر کے اختیارات کیخلاف بھی درخواست دی جائے گی

اتوار 17 مئی 2020 21:55

میئر اسلام آباد کا معطلی کے خلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) اسلام آباد کے میئر شیخ انصر نے اپنی معطلی کیخلاف عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد شیخ انصر نے اپنی قانونی ٹیم سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

شیخ انصر نے قانونی ٹیم کو(آج) پیر کو عدالت سے رجوع کرنے ہدایت کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ا س سے قبل بھی عدالت میئر اسلام آٰباد کی معطلی پر حکم امتناع جاری کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت چیف آفیسر کے اختیارات کیخلاف بھی درخواست دی جائے گی۔شیخ انصر کی قانونی ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیر کو ہی درخواست دائر کرے گی۔

متعلقہ عنوان :