متحدہ عرب امارات میں کورونا کے 873 نئے کیسز، 3 اموات
نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی گنتی 25,063 ہو گئی، 1,214 افراد صحت یاب
محمد عرفان منگل 19 مئی 2020 15:58
(جاری ہے)
عوام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم میں حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں، سماجی فاصلے کو کبھی نظر انداز نہ کریں۔
رش والے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ امارات میں کرفیو کے اوقات میں دو گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اب کرفیو رات دس بجے کی بجائے آٹھ بجے سے شروع ہو کر صبح 6 بجے تک لاگو رہے گا۔ اماراتی حکام نے کورونا وائرس سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے جرمانوں کی رقم میں اضافہ کر دیا ہے، اس کے علاوہ جیل کی سزا بھی کاٹنی ہو گی۔ سرکاری قرنطینہ مراکز یا گھروں میں قرنطینہ کرنے والے مصدقہ یا مشتبہ مریضوں کو خلاف ورزی کی صورت میں 50 ہزار درہم کا جرمانہ بھرنا ہو گا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص جان بوجھ کر اپنے موبائل میں قرنطینہ ٹریسنگ ایپ انسٹال نہیں کرتا یا اس پر رجسٹریشن نہیں کراتا تو دونوں صورتوں میں اس پر 10 ہزار درہم کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جبکہ الیکٹرانک بریسلیٹ کو جان بوجھ کر توڑنے یا خراب کرنے والے کو بھی اتنا ہی جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔ کورونا مریضوں سے متعلق معلومات ظاہر کرنے یا پوسٹ کرنے کی صورت میں 20 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا۔ کاروباری مراکز اور کلینکس و نجی ہسپتالوں میں تھرمل کیمرے نصب نہ کرنے پر ذمہ دار شخص پر 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کسی سٹوڈنٹ کے گھر جا کر یا اسے اپنے پاس بُلا کر ٹیوشن پڑھانے والوں اُستاد کو 30 ہزار درہم جرمانہ بھرنا پڑے گا، چاہے وہ مفت ہی کیوں نہ پڑھا رہا ہو۔ جبکہ جس گھر میں ٹیوشن پڑھائی جائے گی، اس گھر کے سربراہ پر بھی 20 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا۔ کسی بھی نوعیت کی سماجی تقریب منعقد کرنے والوں پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہو گا، جبکہ ایسی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کو بھی پانچ ، پانچ ہزار درہم کا جرمانہ بھُگتنا ہو گا۔ کورونا ٹیسٹ کروانے سے انکار پر5 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا۔ رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو کے اوقات میں گھروں سے باہر نکلنے پر 3 ہزار درہم کا جرمانہ ہوگا۔ کرفیو اوقات میں خوراک ، ادویات اور سامان کی خریداری کے لیے بھی نکلنے کی اجازت نہیں ہو گی۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.