ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کے بقیہ پارلیمانی ایام پورے کرنے کیلئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا

منگل 19 مئی 2020 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے بقیہ پارلیمانی ایام پورے کرنے اور اسمبلی کے بقیہ پارلیمانی دنوں میں اجلاس کا مکمل شیڈول فراہم کرنے کے کیلئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو خط لکھ دیا ۔

(جاری ہے)

لیگی ارکان سمیع اللہ خان خلیل طاہر سندھو اور ملک ندیم کامران کی طرف سے سے لکھے گئے خط میں پنجاب اسمبلی کے بقیہ پارلیمانی ایام پورے کرنے اور اسمبلی کے بقیہ پارلیمانی دنوں میں اجلاس کا مکمل شیڈول فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ خط میں کہاگیا کہ آئینی تقاضے کے صرف 55دن ابھی اجلاس ہوا ۔آئینی تقاضے کے 45دن مزید اجلاس ہونا باقی ہے ۔