سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے، وزیراعظم

بدھ 20 مئی 2020 00:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور کورونا ازخود نوٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائے گی۔