لبنان میں غذائی قلت کے بڑے بحران کا خطرہ ہے، لبنانی وزیر اعظم

جمعرات 21 مئی 2020 13:48

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) لبنان کے وزیر اعظم حسن دیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکی وجہ سے ملک بھر میں کھانے پینے کی اشیاء کے بڑے بحران کا خطرہ موجود ہے جس کی وجہ سے لبنانیوں کو روٹی مہیا کرنا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم حسن دیب نے وبائی امراض سے متاثرہ فوڈ سکیورٹی کی عالمی ہنگامی صورتحال سے بھی خبردار کیا اور کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی برآمد ات کو یقینی بنایا جائے اور انہوں نے ریاستہائے متحدہ امریکہ اور یورپی یونین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ایک ہنگامی فنڈ قائم کریں تاکہ مشرق وسطی کو شدید بحران سے بچایا جاسکے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان میں نصف سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء درآمدکی جاتی ہیں ،2020ء کے آغاز سے ہی لبنان میں درآمد شدہ کھانے کی قیمتوں میں دگنا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث کچھ ہفتوں پہلے ہی لبنان کی عوام نے اشیاء مہنگی ہونے پر شدید احتجاج بھی کیااور اب کورونا وائرس کے وبائی مرض کے باعث بحران میںمزید شدت آنے کا امکان ہے ۔