جنوبی افریقہ میں نوزائیدہ بچہ وائرس کی وجہ سے ہلاک

وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کو پھیپھڑوں کا مسئلہ تھا ، وزیر صحت

جمعرات 21 مئی 2020 21:51

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2020ء) ایک دو دن کا بچہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والا سب سے چھوٹا بچہ بن گیا ہے، یہ بچہ کورونا وائرس کی ایک مریضہ کے ہاں وقت سے پہلے پیدا ہوا تھا۔یہ ملک کی پہلی نیو نیٹل یا نو زائیدہ بچے کی ہلاکت ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِ صحت زویلی ایمخیزے کے مطابق وقت سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کو پھیپھڑوں کا مسئلہ تھا اور اسے پیدائش کے فوراً بعد وینٹیلیشن کی ضرورت پڑی تھی۔انھوں نے کہا کہ ماں کا کووڈ۔19 مثبت آیا تھا اور اس کے بعد بچہ میں بھی یہ مثبت ہی آیا یہ اہم ہے ہم وقت سے پہلے پیدا ہونے کی پیچیدگیوں کے پیچھے حالات کو سمجھیں۔

متعلقہ عنوان :