27 رمضان کی مبارک شب کو مسجد الحرام کا صحن خالی دیکھ کر کروڑوں مسلمان غمزدہ ہوگئے

پورا سال ہروقت لاکھوں مسلمانوں سے بھری رہنے والی مقدس ترین دونوں مساجد کو 27رمضان کو خالی دیکھ کر دنیا بھر کے مسلمان افسردہ ہوگئے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 22 مئی 2020 00:38

27 رمضان کی مبارک شب کو مسجد الحرام کا صحن خالی دیکھ کر کروڑوں مسلمان ..
مکہ مکرمہ/مدینہ منورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مئی 2020ء) 27 رمضان المبارک کی مبارک شب کو مسجد الحرام کا صحن خالی دیکھ کر کروڑوں مسلمان غمزدہ ہوگئے، پورا سال ہروقت لاکھوں مسلمانوں سے بھری رہنے والی مقدس ترین دونوں مساجد کو 27رمضان کو خالی دیکھ کر دنیا بھر کے مسلمان افسردہ ہوگئے ہیں۔
مسجدالحرام کا خالی صحن
مسجدالحرام کا خالی صحن
مسجد الحرام اور مسجدالنبویﷺ ایسی مساجد ہیں جہاں پورا سال 24گھنٹے فرزندانِ اسلام عبادات کرتے رہتے ہیں خاص طور ہر مسجدالحرام میں ہر وقت خانہ کعبہ کا طواف جاری رہتا ہے۔

رمضان کے دنوں میں عبادت کرنے والوں کی تعداد مزید بڑھنے لگتی ہے اور جیسے جیسے رمضان کے آخری دن آتے ہیں رش بڑھتا جاتا ہے اور مسلمان زیادہ سے زیادہ نیکیوں کے حصول کے لیے دونوں مساجد میں عبادات کیلئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

رمضان کے دوران سب سے زیادہ عمرہ کرنے کیلئے مسلمان پوری دنیا سے یہاں آتے ہیں۔ لیکن اس بار کورونا وبا کی وجہ سے عمرہ بند ہے اور مساجد کو بھی عام مسلمانوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

مخصوص افراد دونوں مساجد میں عبادات کرتے ہیں۔
ایسے میں مساجد کے خالی صحن کی تصاویر دیکھ کر دنیا بھر کے کروڑوں مسلمان غم زدہ ہیں کیونکہ موجودہ صدی میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مسجد الحرام میں عام مسلمانوں کی طواف کی اجازت نہیں ہے اور عبادات سے بھی روک دیا گیا ہے۔ یہ سب کورونا وبا کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ اسی وبا کے پھیلاؤکو روکنے کی خاطر یہ احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں اور مساجد میں عبادات سے روکا گیا ہے۔پوری دنیا کے مسلمان بارگاہَ الہیٰ میں گڑگڑا کر اس آفت سے نجات کی دعا کر رہے ہیں تاکہ وہ ان مساجد کو آباد کرسکیں۔