ہیٹی کی سب سے بڑی جیل میں کورونا وائرس بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خدشہ

جمعہ 22 مئی 2020 12:43

پورٹ او پرنس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) ہیٹی کی سب سے بڑی جیل میں ایک درجن کے قریب زیرحراست افراد کے ناول کورونا وائرس کے بارے میں ٹیسٹ مثبت آگئے۔ جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک منتظم نے جمعرات کو بتایا کہ اس خدشے کی شدت بڑھ رہی ہے کہ یہ بیماری ملک میں گندگی اور رش کے باعث جنگل کی آگ کی طرح پھیل سکتی ہے۔

گذشتہ ہفتے پور او پرنس کی سب سے بڑی جیل میں قید 50 کے قریب قیدیوں کو بخار ہونے کی اطلاع ملی تھی جس کے نتیجے میں صحت کے عہدیداروں نے نمونے کے طور پر 12 قیدیوں کی جانچ کی، جن کے ٹیسٹوں میں سے ن 11 کووڈ 19 کے لئے مثبت تھے۔قومی جیل سسٹم کے ڈائریکٹر چارلس نذیر نول نے اے ایف پی کو بتایا ، میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ کووڈ۔

(جاری ہے)

19 جیل میں داخل ہوا۔

واضح رہے کہ ہیٹی میں اس وقت ، 000 11سے زیادہ افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ ان میں سے بیشتر مقدمے کی سماعت کے منتظر ہیں براعظم امریکہ کے سب سے غریب ترین ملک ہیٹی میں کورونا وائرس کے 663 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، جمعرات کی تازہ ترین سرکاری رپورٹ کے مطابق ، کویتی 19 میں ہیٹی میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب یہ وائرس دارالحکومت کے وسط میں واقع جیل میں پھیلاہے جس پر حکام نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ سکتی ہے۔