وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 22 مئی 2020 21:19

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کراچی میں پیش آنے والے طیارہ حادثہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ میں ہونے والے شدید جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں، طیارہ سانحہ نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس المناک حادثہ کے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ حادثہ کے متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔