سپین نے ہنگامی حالت میں توسیع کردی

جمعہ 22 مئی 2020 22:25

سپین نے ہنگامی حالت میں توسیع کردی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) ہسپانوی پارلیمان نے حزب اختلاف کی شدید مزاحمت کے باوجود ملک میں نافذ ہنگامی حالت میں پانچویں مرتبہ توسیع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

سپین کے مقامی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بائیں بازو کے وزیر اعظم پیدرو سانچیز کی اقلیتی حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد معمولی اکثریت سے منظور ہوئی۔ سپین میں مارچ کے وسط سے ہنگامی حالت نافذ ہے جس میں اب چھ جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔ پارلیمان میں رائے شماری کے بعد کئی سو افراد نے اس فیصلے کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :