روسی دوا ساز کمپنی کا کورونا وائرس ویکسین جلد بنانے کا دعوی کر دیا

جمعہ 22 مئی 2020 22:43

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) روسی ادویات کی کمپنی نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے دوا بنانے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بنائی ہوئی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سے جاری ہے اور جلد ہی اس دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر صحت کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے لئے پہلے سے ہی دوائیں بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ویکسین تیار کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ کے عرصے تک کلینکل ٹرائلز شروع ہو جائیں گے ۔

یہ دوا جوڑوں کے درد کے لئے تیار کی جا رہی تھی اس کے کورونا وائرس کے علاج کے لئے مثبت نتائج بھی سامنے آئے ہیں ۔ کمپنی کے مطابق جلد کورونا وائرس کی ویکسین بھی تیار کر لی جائے گی دنیا بھر میں کورونا وائرس وباء تیزی سے پھیلائو کے باعث کئی ممالک اس کی ویکسین بنانے میں مصروف ہیں ۔ ۔