آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم خدا کی ذات سے ہرگز نا امید نہیں‘ ہمایوں اختر خان

کورونا وائرس سے اموات اور ،طیارے کو حادثے سے قوم دل گرفتہ ہے ‘ سینئر مرکزی رہنما ء

ہفتہ 23 مئی 2020 13:59

آزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم خدا کی ذات سے ہرگز نا امید نہیں‘ ہمایوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ اس وقت کڑی آزمائش کی گھڑی ہے لیکن پاکستانی قوم خدا کی ذات سے ہرگز نا امید نہیںہے ، کورونا وائرس سے اموات اور پی آئی اے کے جہاز کو حادثے سے قوم دل گرفتہ ہے ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں مشکل وقت سے نجات دے اور ہمارے حوصلے بلند رکھے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پی آئی اے کے طیارے میں قیمتی جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے جسے قوم کسی صورت بھلا نہیں سکے گی ۔ اس حادثے کی تحقیقات کرائی جائیں گی اور اس کی وجوہات کو سامنے لایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کورونا وائرس اور طیارے کے حادثے میںجاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہے ، پاکستانی درد دل رکھنے والی قوم ہے اور متاثرہ خاندانوں کو مشکل کی اس گھڑی میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی سے نجات اور ملک و قومی کی سلامتی اور ترقی کیلئے خدا کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں ۔