افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے، 3 عسکریت پسند مارے گئے

ہفتہ مئی 14:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں 3 عسکریت پسند مارے گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان فوج نے جاری بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے فضائی حملوں میں صوبہ بدخشاں کے ضلع ناسے میں عسکریت پسندوں کی2 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 3 عسکریت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔