احساس لیبر پورٹل کے ذریعے کیش امداد کے لئے درخواستوں کا سلسلہ پیر 25 مئی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کردیا جائے گا

اتوار 24 مئی 2020 02:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) احساس لیبر پورٹل کے ذریعے کیش امداد کے لئے درخواستوں کا سلسلہ پیر 25 مئی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کردیا جائے گا۔کرونا لاک ڈاون سے متاثر ہونے والے افراد 25 مئی سے قبل درخواستیں جمع کرادیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت محنت کش طبقے کی دادرسی کیلئے اب تک 112ارب 16کروڑروپے سے زائدرقم 92 لاکھ سے زائدافرادمیں تقسیم کی جاچکی ہے۔

کورونا لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے افراد کو فوری امداد فراہم کرنے کے لئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام شروع کیا گیا۔جس کے تحت ملک بھر میں شفاف طریقے سے رقم تقسیم کی جارہی ہے۔ احساس کی جانب سی12,000روپی ملنے پر لوگ خوش ہیں کہ اب ان کے گھرکا سلسلہ چل رہا ہے۔ درخواست گزار https://ehsasslabour.nadra.gov.pk/ehsass/ پہ درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :