بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

بدھ 17 ستمبر 2025 12:42

بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی کے میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔عدالت نے وفاقی حکومت اور چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوے جواب طلب کر رکھا ہے۔درخواست پی ٹی آئی کے اکمل خان باری کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔عدالت بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف میڈیا بیانات پر پابندی ختم کرنے کا حکم دے ۔