کراچی طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے دو مسافروں میں سے محمد زبیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا ٹویٹ

اتوار 24 مئی 2020 22:05

کراچی طیارہ حادثہ میں بچ جانے والے دو مسافروں میں سے محمد زبیر کو ہسپتال ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں حادثہ کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے بدقسمت طیارہ پی کے 8303 میں بچ جانے والے دو مسافروں میں سے ایک محمد زبیر کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کو 22 مئی کو سول ہسپتال کراچی کے برن یونٹ میں داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں دو دن زیر علاج رہنے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ طیارہ کے حادثہ میں بچ جانے والے دو مسافروں میں محمد زبیر اور پنجاب کے بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظفر مسعود شامل ہیں۔