چین اور پاکستان کے مابین زندگی کے ہر شعبے میں باہمی تعاون نے بین الاقوامی تعاون کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے،آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے کے تحت باہمی تجارت میں بہتری آئی ہے،چینی سفیر یاو جنگ

منگل 26 مئی 2020 13:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) پاکستان میں چین کے سفیر یاو جنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے مابین زندگی کے ہر شعبے میں باہمی تعاون نے بین الاقوامی تعاون کی ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ کے دوسرے مرحلے کے تحت باہمی تجارت میں بہتری آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے بیلٹ اینڈ روڑ انشی ایٹیو کے فلیگ شپ اہم پراجیکٹ سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتوں کوفروغ دینے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ انہوں نے سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور امید ظاہر کی کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت صنعتی تعاون فروغ پائے گا۔ انہوں نے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں دوطرفہ تعاون کے ساتھ ساتھ ٹڈی دل کے خلاف کارروائیوں میں بھی چین کی جانب سے پاکستان کو امداد اور معاونت فراہم کرنے کے سلسلے کو جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :