جرمنی ، کنزیومر کنفیڈنس انڈکس میں اضافہ

منگل 26 مئی 2020 15:20

فریکفرٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) جرمنی میں معاشی بحالی کا عمل سست روی کے ساتھ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ کنزیومر کنفیڈنس انڈکس میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولسٹرز جی ایف کے جانب سے کیے گئے سروے کے تحت جون کے لیے ماہانہ بیرو میٹر (پی ایم آئی) نے منفی 18.9 کی ریڈنگ ہے جو کہ رواں ماہ مئی کے منفی 23.1 کے مقابلے میں بہت بہتر ہے،کورونا کی وبا کے دوران جرمن کنزیومر کانفیڈنس انڈکس یا انڈیکیٹر میں25 پوائنٹس کی واضح کمی آئی۔ انہوں نے بتایا کہ جون کے لئے کنزیومر کانفیڈنس کی سطح 1980کے بعد سے کم ترین سطح پر ہے۔انہوں نے بتایا کہ جون کے لیے بزنس کانفیڈنس میں اضافہ کے باوجود کنزیومرز میں بے یقینی کی صورتحال چھائی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :