پی سی بی نے احتیاطی گائیڈ لائنز تیار کرلیں

گائیڈ لائنز کے تحت کھلاڑیوں کی ٹریننگ مرحلہ وار شروع ہو گی، جبکہ گائیڈ لائنز کھلاڑیوں کو بھجوا دی گئیں

منگل 26 مئی 2020 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ہدایات کی روشنی میں احتیاطی گائیڈلائنز تیار کرلی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کرکٹ ٹریننگ کا پلان تیار کرلیا ہے جو آئی سی سی آئی سی سی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔گائیڈ لائنز کے تحت کھلاڑیوں کی ٹریننگ مرحلہ وار شروع ہو گی، جبکہ گائیڈ لائنز کھلاڑیوں کو بھجوا دی گئیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی جون کے پہلے ہفتے میں کرکٹ ٹریننگ شروع کرنے کا پلان رکھتا ہے، کیمپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان عید کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا اور گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ ٹریننگ پروگرام شروع ہوگا۔کھلاڑیوں کو تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ میدان میں لانے کے لیے منصوبہ تیار کیا گیا ہے، جبکہ ٹریننگ کیمپ سے قبل پی سی بی حکومت سے بھی گائیڈ لائنز اور اجازت طلب کرے گا۔دوسری جانب کھلاڑیوں کے رہنے اور ٹریننگ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو کورونا فری بنایا جائے گا۔ اکیڈمی میں ذمہ داریاں نبھانے والے اسٹاف کے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائے جائیں گے، کیمپ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کے بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے۔