قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکار

منگل 26 مئی 2020 15:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر بھی کورونا کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر سابق اوپنر نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیاہے اور اس کے بعد توفیق عمر اپنے گھر میں قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق ٹیسٹ کرکٹر پی سی بی کی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور انہوں نے 44 ٹیسٹ اور 22 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔ٹیسٹ کرکٹر نے عوام سے دعائوں کی اپیل کرتے ہوئے کورونا سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا ہے