،وفا قی پولیس کا جر ائم پیشہ عنا صر، قمار بازی، منشیات فروشی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن

ش*سابقہ ریکا رڈیا قتہ اشتہا ری مجرم سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی، مو با ئل فون، چرس، اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے، مزید تفتیش جاری

منگل 26 مئی 2020 20:25

ٴْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2020ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر، قمار بازی، منشیات فروشی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سابقہ ریکا رڈیا قتہ اشتہا ری مجرم سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی، مو با ئل فون، چرس، اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلئے، مزید تفتیش جاری ہے۔

سی آئی اے پولیس ٹیم نے ڈکیتی کے مقدمات میں ایک اشتہاری مجرم ذیشان عرف شانی کو چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا، ملزم ذیشان عرف شانی ڈکیتی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات میں چالان یافتہ ہے، ملزم سے دو موبائل فون برآمد کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تھا نہ تر نو ل پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کرکے 11قما ر بازوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی، مو با ئل فون، ایک کرولا کار اور آلات قما ر بازی قبضہ پولیس میں لے کر قما ر بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم گل خا ن کو گرفتار کرکے ایک آہنی مکہ بر آمد کرلیا، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے ون ویلنگ کر نے والے تین ملزمان محمد بلا ل اسامہ اور بلا ل خا ن کو گرفتار کرلیا،سہا لہ پولیس نے ملزم عبدالحق کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، ایک اورکا رروائی کے دوران سہا لہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ریڈ کیا تو ملزم تیمو ر ایک کلاشنکوف، دو میگزین اور معہ 100روند چھو ڑ کر فرار ہو گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار ی کے لئے چھا پے مار ے جا رہے ہیں، رمنا پولیس نے دو ملزمان ساجد خا ن اور محمد عقیل کو گرفتار کرکی336گر ام چرس بر آمد کرلی، انڈسٹریل ایر یا پولیس نے ملزم محمد شکیل کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمدکرلیا، سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم باقر لیاقت کو گرفتار کرکے آ ہنی مکہ بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔