پبی ، عید کے تین دنوں میں ٹریفک کی25 حاد ثات میںچار خواتین سمیت55 افراد زخمی ہو ئے

منگل 26 مئی 2020 20:55

پبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) عید کے تین دنوں میں ٹریفک کی25 حاد ثات میںچار خواتین سمیت55 افراد زخمی ہو ئے ۔حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیمیں مو قع پر پہنچتی رہیں اور زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد دینے کے بعد قر یبی ہسپتا لوں کو پہنچا تے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تین دونوں میں جی ٹی روڈ پرتاروسے خیر آبادتک کا کا صاحب روڈ اور رسالپورروڈ 25 سے زائد ٹریفک حا دثات ہو ئے جس میں ذیادہ تر مو ٹر سائیکلوں کے ہو ئے یاتو تیز رفتاری کی و جہ سے الٹ گئے یا مو ٹر سائیکل سوار دیگر گا ڑیوں کے ساتھ ٹکر انے سے ہو ئے جب کہ دو مو ٹر کا ریں بھی الٹ گئی جس میںچار خواتین سمیت55 افراد زخمی ہو ئے ۔

متعلقہ عنوان :