روہڑی اورگردونواح میں کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جانبحق

منگل 26 مئی 2020 21:00

سکھر۔26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) روہڑی اورگردونواح میں کرنٹ لگنے کے دو واقعات میں دو نوجوان جانبحق، عید الفطر کے خوشی کے موقع پر گھروں میں کہرام مچ گیا‘ ایک نوجوان کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد تدفین ،تفصیلات کے مطابق روہڑی کے نواحی علاقے کندھرا کے گاؤں محمد ابرہیم تنیو میں 18 سالہ نوجوان محمد یوسف ولد عبداللہ تنیو گھر کی بجلی درست کرنے کے دوران کرنٹ لگنے کے باعث موقع پر جانبحق ہوگیا جس کے باعث متوفی کے گھر میں کہرام گیا،جبکہ روہڑی کے علاقے لوکوشیڈ 80چوک پر ٹرانسفارمر کے لنک درست کرنے کیلئے پول پر چڑھنے والا علاقے کے نوجوان شہزادو ولد محمد صدیق خاصخیلی کرنٹ لگنے سے شہزادو عرف شدو خاصخیلی شدید زخمی ہوگیا جیسے تعلقہ ہسپتال روہڑی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کے فوت ہونے کی تصدیق کردی لاش لوکوشیڈ پہنچنے پر کہرام مچ گیا ورثاء نے الزام لگایا کہ ریلوے بجلی عملے نے شہزادو کو ٹرانسفارمر پر چڑھا کر بجلی چالو کردی ہمارے نوجوان کو قتل کیا گیا ہے انصاف فراہم کیا جائے پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تعلقہ ہسپتال روہڑی سے پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی شہزادو کی نماز جنازہ لوکوشیڈ میں ادا کی گئی۔