واجد ضیا کے ذریعے گندم بحران کے اہم ذمہ دار کو بچالیاگیا ہے

واجد ضیا کو مبارکباد دی گئی ہے کہ انہوں نے بحران کے اہم ذمہ دار کو مکھن میں بال کی طرح نکالا ہے، عارف حمید بھٹی

Khurram Aniq خُرم انیق بدھ 27 مئی 2020 10:40

واجد ضیا کے ذریعے گندم بحران کے اہم ذمہ دار کو بچالیاگیا ہے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-27مئی2020ء) واجد ضیا کے ذریعے گندم بحران کے اہم ذمہ دار کو بچا لیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واجد ضیا کے ذریعے گندم بحران کے اہم ذمہ دار کو بچالیاگیا ہے، اس کمیٹی کی مدد سے 40 سے 71 روپے کلو میں آٹا فروخت کرنے والوں کو بچا لیا گیا ہے بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ واجد ضیا کو مبارکباد دی گئی ہے کہ انہوں نے بحران کے اہم ذمہ دار کو مکھن میں بال کی طرح نکالا ہے۔

تجزیہ نگار نے وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ چینی کم کھاتے ہیں مگر آٹا دن میں تین وقت کھایا جاتا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے گندم سکینڈل میں وزیر خوارک کو تبدیل کیا گیا تھا اور ان کو اس کمیٹی نے بچایا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملک بھر میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا تھا جس کے بعد حکومت تنقید کی مد میں آ گئی تھی۔

بعد میں اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی بنائی گئی تھی اور اس تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی واجد ضیا کو سونپ دی گئی تھی۔ امید کی جا رہی تھی کہ اس بحران کے ذمہ دار لوگوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ بعد میں جب تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی تو اس میں پاکستان تحریک انصاف کے ہی کچھ رہنماؤں کے نام سامنے آئے تھے جو اس بحران میں ملوث تھے۔

تا ہم اس رپورٹ کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے درمیان تلخی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ لیکن اب تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اس کمیٹی کے سربراہ واجد ضیا کی مدد سے گندم بحران کے اہم ذمہ دار کو بچا لیا گیا ہے۔ تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ واجد ضیا کو مبارکباد دی گئی ہے کہ انہوں نے بحران کے اہم ذمہ دار کو مکھن میں بال کی طرح نکالا ہے۔