جنوبی کوریا میں 49 دن بعد کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ

بدھ 27 مئی 2020 17:59

جنوبی کوریا میں 49 دن بعد کورونا کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) جنوبی کوریا میں 49 روز میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کوریا سینٹر برائے ڈزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن (کے سی ڈی سی) نے 40 نئے کیسز رپورٹ کیے جس کے بعد ملک کے کل کیسز کی تعداد 11 ہزار 265 ہوگئی۔

(جاری ہے)

اب تک تقریباً 36 کیسز ملک کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی کوپانگ کارپوریشن کے لاجسٹکس سینٹر سے سامنے آئے۔