نااہل حکمران ملک کو مہنگائی اور لاقانونیت کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں، غلام مصطفی ایڈوکیٹ

بدھ 27 مئی 2020 18:13

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی ممبر آرگنائزنگ کمیٹی غلام مصطفی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کے نااہل حکمران ملک کو مہنگائی اور لاقانونیت کی دلدل میں دھکیل رہے ہیں، آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کیلئے ملکی وقار اور عوامی مفادات کا سودا کیا جا رہا ہے انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے پوری قوم پی ٹی آئی یو ٹرن حکومت کو سمجھ چکی ہے پی ٹی آئی حکومت ضروریات زندگی کی تمام بنیادی اشیاء مہنگی کر کے بیرونی آقاوں کو خوش کررہی ہے یہ ملک نا تجربہ کار اور مفاد پرستوں کے ہاتھوں یر غمال بنا ہوا ہے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو وطن کو ایٹمی طاقت بنانے اور قوم سے محبت کی سزا دی جارہی ہے انشاء اللہ میاں نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم بن کرکے ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ن لیگ سکھر کے سابق صدر سردار شہزاد عاصی کی رہائش گاہ نیو پنڈ سکھر میں صحافیوں اور سابق عہدے داروں سے ملاقات میں کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سردارشہزادعاصی ، دلاورخان ،چچا طاری و دیگر عہدے دار موجود تھے۔

(جاری ہے)

غلام مصطفی ایڈوکیٹ کا مزید کہن تھا کے عمران خان نے قوم کے ساتھ جھوٹے وعدے کرکے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا، ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی ، خوشحالی و پاکستان کی مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے ن لیگ کے کارکنان اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے انہوں نے مزید کہا کے 28 مئی ملک کی تاریخ کا یادگار دن ہے اسی دن ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی دھماکہ کرکے اسکی سرحدوں کو محفوظ بنایا،آج ملک میں پاکستان تحریک انصاف کے سیلیکٹیڈ وزیراعظم اور انکے نااہل وزراء روز اول سے عوام سے وعدے تو کرتے ہیں لیکن ان وعدوں پر عمل ہوتا دیکھائی نہیں دیتا جس کی وجہ سے عوام میں شدید مایوسی پائی جاتی ہے۔

انشاء اللہ ن لیگ اپنی پاکستانی عوام کیساتھ ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہے۔