سینئر صحافی محمد علی بھلیم کو سپرد خاک کردیا گیا

بدھ 27 مئی 2020 19:07

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) لاڑکانہ کے سینئر صحافی اور لاڑکانہ پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری محمد علی بھلیم جو بدھ کے روز سانس کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے تھے، کی نمازہ جنازہ گزشتہ روز اتاترک ٹاور کے قریب جنازہ مسجد میں ادا کرنے کے بعد انہیں سینکڑوں اشکبار آنکھوں سے شہر کے ابوبکر قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کے نمازہ جنازہ میں لاڑکانہ پریس کلب کے صدر مرتضی کلھوڑو، جنرل سیکریٹری ظفر ابڑو، سینئر صحافیوں نوید لاڑک، سلامت ابڑو، شیراز پٹھان، طارق درانی، اکبر قائم خانی، اسلم راجپوت، سید جاوید شاہ، یاسین ابڑو، وسیم برڑو، عبدالفتاح اوڈھو، معظم سلطان بخاری، آصف رضا راٹھور، ندیم سومرو، منور بھٹو، یونس ڈیتھو، ارسلان کنبھر، لالا برکت بلوچ، ڈاکٹر نثار شیخ سمیت صحافیوں، وکلائے اور رشتیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دوسری جانب مرحوم کے بیٹوں تبریز اور جبران بہلیم سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :