ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کے مقیم بچوں کے اعزاز میں پٴْر وقار عید ملن پارٹی کا انعقاد

بدھ 27 مئی 2020 20:21

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی جانب سے عید الفطر کی مناسبت سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سیالکوٹ کے مقیم بچوں کے اعزاز میں ڈی سی باؤس میں ایک پٴْر وقار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جہاں پر چائلڈ پروٹیکشن بیور و سیالکوٹ کے مقیم بچوں کیلئے خصوصی طور پر جھولے اور کھیلوں کا بندوبست کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے اٴْمور نوجواناں عثمان ڈار اور معروف فلم ڈائریکٹر سید نور نے بھی عید ملن پارٹی میں شریک ہوئے۔ ڈی سی سیالکوٹ ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور عثمان ڈار نے بچوں کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلا۔ عید ملن پارٹی میں شریک بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ بچوں کی تواضع میٹھی عید کے روائتی کھانوں سے کی گئی۔

متعلقہ عنوان :