مانسہرہ،بٹل موٹر کار حادثہ میں ایک جاں بحق اورتین زخمی

بدھ 27 مئی 2020 20:38

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) بٹل موٹر کار حادثہ میں ایک جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گڑنگ پنیاں بٹل میں موٹر کار نمبر B1168 ڈرائیور سے بے قابو ھو کر گہری کہائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

موٹر کار کے اس حادثہ میں حلیم ولد امین اللہ ساکنہ مردان جاں بحق ھوگیا۔جبکہ اس کا بیٹا شہزادہ۔بھانجا سلیمان اور بھتیجا خیال محمد شدید زخمی ھوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ھی مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے۔جنھوں نے زخمیوں کو کھائی سے نکال کر ھسپتال پہنچایا۔ذرائع کے مطابق حلیم اپنے رشتہ داروں سے ملنے بٹل کھکو آیا تھا۔