بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو نے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث شہر میں لوڈ شیڈنگ کا آغاز کردیا

بدھ 27 مئی 2020 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنی لیسکو نے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث شہر میں لوڈ شیڈنگ کا آغاز کردیا ہے۔ آج مورخہ 28 مئی سے شروع کی جانیوالی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ سخت گرمی کے باعث بجلی کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس وقت جب کمرشل اور صنعتی سیکٹر بند ہیں بجلی کی ڈیمانڈ 3600 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

جب ان سیکٹروں کو بجلی فراہم کرنی شروع کردی جائے گی تو ڈیمانڈ 4000 میگا واٹ سے تجاوز کر جائے گی، تاہم لیسکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہر کے مختلف علاقوں میں لائن لاسنز کیٹیگری کے حساب کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں بجلی کے لائن لاسزز 40 فیصد سے زائد ہیں۔ ان علاقوں میں 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جائے گی۔ جن علاقوں میں بجلی چوری عروج پر ہے تو ان میں 6 گھنٹے کی 20 فیصد لائن لاسز وائے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جبکہ 30 فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 3 گھنٹے کی اور 50 فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔ ۔