مجھے گولی مار دو،کمرے میں مت جانا،عثمان اداکارہ عظمیٰ خان کا دفاع کرتا رہا

گارڈز کمرے کی جانب بڑھے تو عثمان ان پر چیخا اور دور رہنے کا کہا ، ایک اورویڈیو سامنے آ گئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 28 مئی 2020 12:43

مجھے گولی مار دو،کمرے میں مت جانا،عثمان اداکارہ عظمیٰ خان کا دفاع کرتا ..
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 مئی 2020ء ) اداکارہ عظمیٰ خان پر تشدد کرنے والی خاتون آمنہ کا شوہر عثمان عظمیٰ خان کا دفاع کرتا ہے،معاملےکی ایک مزید ویڈیو سامنے آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق درجن مسلح گارڈز کے ساتھ اداکارہ عظمیٰ خان کے گھر پر دھوا بولنے والی خاتون آمنہ کا شوہر حملے کے وقت بھی عظمیٰ خان کا دفاع کرتا رہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون آمنہ کے ساتھ آئے گارڈز نے عثمان کو بھی پکڑ لیا ۔

تاہم عثمان نے کہا کہ مجھے گولی مارنی ہے تو مار دو ، کمرے میں کوئی مت جائے ، اسی دوران کچھ گارڈز نے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر عثمان نے چیختے ہوئے ان کو کہا کہ اندر مت جانا مجھے گولی مار دو۔ ویڈیو میں خواتین کو ہنگامہ آرائی کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی دوران گارڈز کی جانب سے دروازہ توڑ دیا گیا ۔

بعدازاں کیا ہوا ؟ اس حوالے سے اداکارہ عظمیٰ خان بہن ہما خان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ چکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان سے میری 2 سال سے دوستی ہے، میں اعتکاف بیٹھی تھی چاند رات کو جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا، اس نے 5 منٹ بیٹھنے کا کہا، تب ہی اچانک کچھ گارڈ دیوار پھلانگ کر اندر آگئے، خواتین گھر میں گھس گئیں اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا، گارڈ کو کہا ان لڑکیوں کو کمرے میں لے جاو۔
اداکارہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف بیٹھ گئی تھیں۔

پھر چاند رات کو ان کی بہن نے ان کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا اور میں باہر آئی۔ جب کمرے سے باہر آئی تو سامنے عثمان بیٹھا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ مجھے دوست نے اعتکاف کی دعوت دی ہے مجھے وہاں جانا ہے، تو اس پر عثمان نے کہا کہ 5 منٹ بیٹھ جاو۔ جیسے ہی میں عثمان کیساتھ بیٹھی اچانک مسلح گارڈ دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے۔ ان کیساتھ عورتیں بھی تھیں جنہوں نے گھر میں آ کر مجھے اور بہن کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ عظمیٰ خان کا بتانا ہے کہ انہیں جنسی ہراساں بھی کیا گیا، ان کو تشدد کا نشانہ بنانے والی خواتین گارڈز کو کہتی رہیں کہ انہیں ہاتھ لگاو، کمرے میں لے جاو۔ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عثمان کیساتھ ان کے غلط تعلقات نہیں ہیں، وہ دونوں 2 سال سے دوست ہیں۔

متعلقہ عنوان :