دُبئی ميں چلتی بس میں آگ بھڑک اُٹھی
یہ واقعہ آج صبح لطیفہ ہسپتال کے قریب پیش آیا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی انسانی جان کو خطرہ لاحق نہیں ہوا
محمد عرفان جمعرات 28 مئی 2020 13:50
(جاری ہے)
اس وقت بس میں کوئی شخص سوار نہ تھا۔ آگ بجھانے والے عملے نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم بس پوری طرح جل گئی۔ بس میں آگ بھڑکنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اسی ماہ کے دوران شارجہ میں بھی ایک چلتی منی بس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ قریب تھا کہ منی بس میں سوار اور ڈرائیور تمام کے تمام اس آگ کی لپیٹ آ کر کسی ہولناک سانحے کا شکار بن جاتے، تاہم ڈرائیور نے خطرہ محسوس کرتے ہوئے فوری طور پر تیز رفتار منی بس روک لی اور اس میں سوار 10 کی 10 سواریوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا اور خود بھی سواریاں سمیت منی بس سے دُور جا کر کھڑا ہو گیا۔ اگر ڈرائیور اور سواریاں باہر نکلنے میں چند لمحوں کی دیر کرتے توان کی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتیں۔ تاہم قسمت مہربان ہونے کے باعث سب کی جانیں بچ گئیں۔ گلف نیوز کے مطابق منی بس میں آتش زدگی کا یہ واقعہ شارجہ کی کنگ فیصل روڈ پر پیش آیا۔ منی بس میں ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے کارکنان سوار تھے۔ ڈرائیونگ کے دوران اچانک ڈرائیور کو گاڑی کے انجن میں سے دھواں نکلتا دکھائی دیا۔اس نے خطرے کا احساس کرتے ہوئے فوری طور پر منی بس سڑک کنارے روک لی اور چند لمحوں میں ہی سواریوں کو بھی باہر نکال لیا گیا۔ ابھی سواریاں منی بس سے نکل کر چند میٹر دُور ہی گئی تھیں کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری منی بس کو آگ کے شعلوں نے پوری طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یوں ڈرائیور کی حاضر دماغی نے تمام افراد کی جانیں بچا لیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.