نیب لاہور نے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی کیخلاف بدعنوانی کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا

جمعرات 28 مئی 2020 15:45

نیب لاہور نے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی کیخلاف بدعنوانی کی شکایات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) قومی احتساب بیورو ( نیب ) لاہور نے صوبائی وزیر محنت انصر مجید نیازی کیخلاف بدعنوانی کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر لیبر پر وزارت میں اختیارات کے مبینہ طور پر ناجائز استعمال کا الزام لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شکایت کیمطابق وزیر لیبر پر پنجاب امپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن سے ماہانہ کی بنیاد پر رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔

وزیر لیبر انصر مجید نیازی کیخلاف متعلقہ اداروں سے ابتدائی ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے،شکایت کی جانچ پڑتال کیلئے مزید کارروائی جاری ہے۔خیال رہے نیب تحقیقات کے سلسلے میں صوبائی وزیر علیم خان اور سبطین خان نیازی بھی حراست میں رہے،دونوں سے کرپشن پر تحقیقات جاری ہیں،دونوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔