سٹیٹ بینک نے عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کردیا

جمعرات 28 مئی 2020 19:02

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد بینکوں کے اوقات کار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے بعد بینکوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے جانب سے جاری کردہ اوقات کے مطابق تمام بینک اور مالیاتی ادارے پیر سے جمعرات صبح 10 سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک کھلیں گے۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں میں 1:30 سے 2 بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز بینکوں کے اوقات کار صبح 10 بجے سے ایک بجے تک ہوں گے۔قبل ازیں اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے رمضان کے دوران بینکوں کے اوقات کار کا اعلان کیا گیا تھا۔