امریکا نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کر دیں

جمعرات 28 مئی 2020 21:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) امریکی حکومت نے ان غیر ملکی کمپنیوں کو دیا گیا استثنیٰ ختم کر دیا ہے، جو جوہری منصوبوں میں تہران کے ساتھ مل کر کام کر رہی تھیں۔ ان میں یورپی، روسی اور چینی کمپنیاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپی نے اپنے بیان میں کہا کہ کہ ایسی کمپنیوں کو ایران کے ساتھ اپنی مشترکہ سرگرمیاں بند کرنے کے لیے ساٹھ دن کا وقت دیا جا رہا ہے۔

تاہم بوشہر کے بجلی گھر پر کام کرنے والی غیرملکی کمپنیوں کو نوے دن کی مہلت دی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ’زیادہ سے زیادہ‘ دباؤ ڈالنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے اور وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے لیے اسرائیلی حمایت بھی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔