انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 28 مئی 2020 21:57

انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) انٹرنیشنل کموڈٹی ایکسچینج میں روئی کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ٹیکساس میں روئی کی فصل کے لیے ناموافق موسمی صورتحال ہے، تاہم امریکا چین کشیدگی کے باعث قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔

(جاری ہے)

ایکسچینج میں روئی کے جولائی کے لیے سودے 0.11 سینٹ (0.2 فیصد)بڑھ کر 58.34 سینٹ فی پونڈ طے پائے۔مارکیٹ میں روئی کی کل 19149 گانٹھوں کا کاروبار ہوا جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 2513 کم ہیں۔

متعلقہ عنوان :