ٰجوہری دھماکوں سے پاکستان نے غیرت، عزت اور خودمختاری سے زندہ رہنے کا فیصلہ کیا،شاہد خاقان عباسی

جمعرات 28 مئی 2020 22:00

ٰجوہری دھماکوں سے پاکستان نے غیرت، عزت اور خودمختاری سے زندہ رہنے کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شیردلیر نوازشریف کی صاف دل، صاف ذہن اورجراتمند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی،جوہری دھماکوں سے پاکستان نے غیرت، عزت اور خودمختاری سے زندہ رہنے کا فیصلہ کیا،یہ ہماری قومی بقاء سلامتی اور مستقبل کے لئے فیصلہ کن دور تھا۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہو ںنے کہا کہ نوازشریف نے ڈالر، ڈر اور دباو سے آزاد ہوکر ثابت قدمی سے واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا،پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے بھیک ٹھکرا دی اور عزت کی راہ کا انتخاب کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ الحمداللہ نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) ہمیشہ پاکستان کو دفاع سمیت ہر شعبے میں ترقی دی جس پر فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ قوم، قیادت، سائنسدان، انجینئر اور افواج پاکستان سب کو یہ دن مبارک ہو، یہ پاکستان کا دن ہے، یہ قوم کا دن ہے۔