شاہد خاقان عباسی کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد

ًجوہری دھماکوں سے پاکستان نے عزت ، خود مختاری سے زندہ رہنے کا فیصلہ کیا، سابق وزیراعظم

جمعرات 28 مئی 2020 22:00

شاہد خاقان عباسی کی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد
لاہور / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نی یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس وقت ہم ایٹمی دھماکے نہ کرتے تو آج تاریخ مختلف ہوتی، جوہری دھماکوں سے پاکستان نے غیرت، عزت اور خود مختاری سے زندہ رہنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قومی بقاء، سلامتی اور مستقبل کیلئے فیصلہ کن دور تھا۔ پاکستان نے ڈالر، ڈر اور دبائو سے آزاد ہو کر ثابت قدمی سے واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا۔ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت نے بھیک ٹھکرا دی اور عزت کی راہ کا انتخاب کیا۔ قوم، قیادت، سائنسدان، انجینئر اور افواج پاکستان سب کو یہ دن مبارک ہو، یہ پاکستان کا دن ہے، یہ قوم کا دن ہے۔