میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا،سرانجام خان

جمعرات 28 مئی 2020 23:26

تربیلا غازی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری سرانجام خان نے کہا ہے کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے آج کے دن پوری دنیا کی طرف سے سخت مخالفت کے باوجود بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کر تے ہوئے اٹیمی دھماکے کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیااور 28مئی کو ملک پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیر بنا کر ہمسایہ دوشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھاان خیالات کا اظہار اٴْنہوںنے یوم تکبیر کے حوالے سے ایک بیان میں کیا اٴْن کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر دراصل ہماری آنے والی نسلوں کی آزادی ،خود مختیاری اور مستقبل محفوظ بنانے کا ایک اہم دن ہے میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی اٹیمی قوت بنا یہی وجہ ہے کہ آج بھی پاکستانی قوم کے دلوں سے نواز شریف کو نکالنے کے لئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا جارہا ہے اور کیا جاتا رہا ہے مگر ہر بار ناکامی کا سامنا کر نا پڑتا ہے کیونکہ میاں نواز شریف جیسے عظیم لیڈر عوام کے دلوں پر راج کر تے ہیں اٴْنہوں مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر میاں نواز شریف تک اس پروگرام کو خون جگر دینے والے اکابرین قوم ،ماہرین ،سائنسدان ،قابل قدر شخصیات اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

۔