اقوام متحدہ کا طبی سہولیات پر سائبر حملوں سے متعلق انتباہ

جمعہ 29 مئی 2020 11:59

جینوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2020ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے طبی اداروں کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کرے۔یہ بات انھوں نے گزشتہ روز ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اہم شہری سہولیات پر سائبر حملوں کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ناجائز استعمال سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متعدد ممالک سے موصول اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے آغاز کے بعد سے طبی سہولیات پر سائبر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیاجس میں کہا گیا کہ حالیہ ہفتوں میں جمہوریہ چیک، فرانس، سپین، تھائی لینڈ اور امریکا میں طبی سہولیات کو سائبر حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔