آسٹریلوی خواتین کرکٹ ٹیم 2021ئ ورلڈ کپ سے قبل، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہوم سیریز کی میزبانی کرے گی
جمعہ 29 مئی 2020 13:03
(جاری ہے)
آئندہ سال فروری میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے ون ڈے سیریز انتہائی اہمیت کا حامل ہو گی۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی ون ڈے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچ نارتھ سڈنی میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز ٹاؤنس ول، کیرنس اور گولڈ کوسٹ کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او کیون رابرٹس نے کہا ہے کہ رواں موسم گرما میں آسٹریلوی ویمن ٹیم ایکشن میں نظر آ?یگی۔ انہوں نے کہا کہ ویمن ٹیم کا کھیلا گیا آخری میچ تاریخ ساز ، ریکارڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو ایم سی جی گرائونڈ میں کھیلا گیا تھا اور جیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد ہے کہ اس موسم گرما میں پہلے سے کہیں زیادہ قوت کے ساتھ آسٹریلوی ٹیم میدان میں اترے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے علاوہ ، ویمن ٹیم ورلڈ کپ سے چند روز قبل جنوری 2021ء میں بھارتی ویمن کے خلاف تین میچوں کی ہائی پروفائل ون ڈے سیریز کی بھی میزبانی کرے گی۔ بھارت ویمن ٹیم بھی میگا ایونٹ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے ، جس کو رواں سال کے شروع میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا سے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز ، جو 22 جنوری سے شروع ہوگی کے میچز، کینبرا ، سینٹ کلیڈا اور ہوبارٹ میں شیڈول ہیں۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا انگلینڈ کے خلاف 7 فروری کو ورلڈ کپ کے ابتدا?ی میچ سے مہم کا آغاز کرے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.