کورونا وائرس کے اثرات کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ٹیلی کانفرنس اجلاس دو جون کو طلب

جمعہ 29 مئی 2020 16:59

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) کورونا وائرس کے اثرات کا جائزہ اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا ٹیلی کانفرنس اجلاس دو جون کو طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں انٹرنیشنل ہاکی سرگرمیوں کی بحالی پر بریفنگ دی جاے گی۔کوورنا وائرس سے معطل سرگرمیوں کی بحالی کا پلان اور طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ممبر ممالک مجوزہ نئے انٹرنیشنل ایونٹ کیلنڈر اور وینوز پر اپنی تجاویز دیں گے۔شرکا اجلاس ڈومیسٹک ہاکی، ٹریننگ پلانز بھی شیئرکریں گے۔ہاکی سرگرمیوں کی معطل سے نقصانات، درپیش مسائل اور متوقع چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوگا۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے اس اہم اجلاس میں پاکستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کریں گے۔