کورونا وائرس کے کیسز اور اموات، بھارت چین سے آگے نکل گیا

جمعہ 29 مئی 2020 22:57

کورونا وائرس کے کیسز اور اموات، بھارت چین سے آگے نکل گیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2020ء) بھارت میں نئے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چین میں اسی وائرس کے باعث اموات سے زیادہ ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھارت میں مزید 175 افراد ہلاک ہو گئے اور یوں ایسی اموات کی مجموعی تعداد 4,706 ہو گئی۔

(جاری ہے)

بھارت میں نئے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 165,799 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔ دوسری جانب چین میں گذشتہ روز کووڈ انیس کا کوئی ایک بھی نیا مریض سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اس بیماری کے باعث کوئی موت ہوئی۔ چین مییں متاثرین کی تعداد 82,995 اور ہلاک شدگان کی تعداد 4,634 بنتی ہے۔ یہ وائرس پچھلے سال کے اواخر میں چینی شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا۔