مظاہروں کی کوریج کرنے والی امریکی ٹی وی سی این این ٹیم رہا

ٹیم کو سیاہ فام قتل کے خلاف مظاہروں کی کوریج پر گرفتارکیاگیاتھا،واقعے پر ریاستی گورنر کی معذرت

ہفتہ 30 مئی 2020 11:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) امریکا میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کی کوریج کرنیوالی امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی حراست میں لی گئی ٹیم کو رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سینئر امریکی صحافی کرسٹینا امان پور نے بتایاکہ حراست میں لی گئی سی این این کی ٹیم کو رہا کر دیا گیا ہے اور ریاست کے گورنر نے اس معاملے پر معذرت بھی کی ہے۔

کرسٹینا امان پور کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ صحافیوں کو حراست میں لینے جیسے واقعات صرف آمریتوں میں ہوتے،ہم جمہوریت میں رہتے ہیں۔ سی این این نیوز ٹیم کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ریاست منیسوٹا میں جاری احتجاجی مظاہروں کی کوریج کی جارہی تھی، پولیس نے شناخت کرانے کے باوجود رپورٹر اور ٹی وی کی ٹیم کو ہتھکڑیاں پہنائیں۔