ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارمصری ڈاکٹروں کی کورونا وارڈ میں منگنی

دونوں کورونا کے مریض تھے اور دوران علاج دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے ،تصاویر وائرل

ہفتہ 30 مئی 2020 12:33

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2020ء) مصر میں ڈاکٹر مصباح اور ڈاکٹر محمد فاہمے نے کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران منگنی کرلی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے شہر منصورہ کے دارلشفا اسپتال میں دو ینگ ڈاکٹرز کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کے دوران محبت میں گرفتار ہوئے اور سماجی فاصلے کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اسپتال میں ہی مختصر منگنی کی تقریب منعقد کی۔

ڈاکٹر جوڑی نے فوٹوگرافر محمد سلیم کو اس تقریب کے موقع پر ایک دلچسپ تفریحی فوٹو شاٹ کے لیے مدعو کیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بعض سوشل میڈیا سائٹس پر یہ بات زیر گردش ہے کہ محمد فاہمے کورونا کے مریض تھے اور دوران علاج دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے ہیں، ایسی تمام باتوں کی تردید مصباح اپنے فیس بٴْک پیچ پر کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر وائرل ڈاکٹر مصباح اور ڈاکٹر فاہمے کی دلچسپ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر مصباح نے کورونا سے بچاؤ کا حفاظتی سٴْوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ڈاکٹر فاہمے نے ایک مریض کا روپ دھارا ہوا ہے۔ڈاکٹر مصباح کی فیس بٴْک پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں تصویروں پر دنیا بھر سے ملنے والے مثبت ردعمل کی توقع نہیں تھی۔مصباح نے اپنی پوسٹ کے ذریعے اپنے دوستوں، چاہنے والوں اور اہل خانہ کا خیریت دریافت کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایسی ہی صورتحال لندن میں پیش آئی تھی جہاں وبائی بیماری کورونا وائرس کے پیش نظر ڈاکٹر اور نرس نے اسپتال ہی میں شادی کر لی تھی۔لندن میں 34 سالہ نرس جین ٹپنگ اور 30 ڈاکٹر انالان نواراتنم کی شادی ہوئی تھی، جہاں اٴْن کے مہمانوں اور گواہان نے لائیو اسٹریم کے ذریعے آن لائن شادی میں شرکت کی تھی۔