وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاندلیانوالہ میں چھت گرنے کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ہفتہ 30 مئی 2020 16:55

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے‘وزیراعلیٰ کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت کی‘زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں -وزیراعلیٰ نے کمشنر فیصل آباد سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔