خانیوال، ٹڈی دل کے تدارک اور آگاہی کیلئے دیہات کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل

ہفتہ 30 مئی 2020 20:59

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی ٹڈی دل کے تدارک اور آگاہی کیلئے دیہات کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں جن میں سرکاری افسران کے ساتھ کاشتکاروں کے نمائندگان بھی شامل ہیں جو کہ ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے تشکیل کردہ ٹیموں کے ساتھ کام کرینگی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ کاشتکاروں کو آگاہی دینے کیلئے آگاہی سیشنز کے ساتھ مساجد کے ذریعے بھی اعلانات کرائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ حکومتی ٹیموں سے تعاون کریں اور ٹڈی دل کے حملہ کی صورت میں سپرے کے لئے اپنی مشینری ضلعی انتظامیہ کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے ہی اس آفت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :