ترکی نے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا

اتوار 31 مئی 2020 11:15

ترکی نے اندرون ملک پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا
استبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2020ء) ترکی کی قومی ائیر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ (آج) سے ابتدائی پروازیں استنبول سے انقرہ، ازمیر، انطالیہ اور ترابزون کے لیے اڑا ئے گی، دیگر ہوائی اڈوں کے لیے مرحلہ وار پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق ترک وزیر مواصلات و انفرا سٹرکچر عادل قارا اسماعیل اولو کا کہنا ہے کہ (آج) یکم جون سے اندرون ِ ملک پروازوں کو بحال کر دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی پروازیں استنبول سے انقرہ، ازمیر، انطالیہ اور ترابزون کے لیے اڑائی جائینگی، دیگر ہوائی اڈوں کے لیے مرحلہ وار پروازوں کا آغاز ہو گا۔ وبا کے باعث پروازوں کو التوا میں ڈالنے والی ترک ہوائی فرم نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر صبح دس بجے پہلی پرواز استنبول سے انقرہ روانہ ہو گی۔ٹویٹر پر ترک قومی ائیر لائن کے پریس مشیر یحیٰ استون نے لکھا ہے کہ اتنی دوری کافی ہے۔ یکم جون سے ہم دوبارہ سے آسمانوں پر ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :