سندھ میں نویں سے بارہویں تک تمام مضامین میں فیل بچوں کو پاس قرار دیدیا گیا

تمام مضامین میں فیل بچے پاس، دسویں جماعت کے طلبہ نویں کے نتیجے پر آگے جائیں گے، دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو تین فیصد مزید نمبرز دیکر پروموٹ کیا جائیگا: سعید غنی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 31 مئی 2020 17:59

سندھ میں نویں سے بارہویں تک تمام مضامین میں فیل بچوں کو پاس قرار دیدیا ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31مئی2020ء) : سندھ میں نویں سے بارہویں تک تمام مضامین میں فیل بچوں کو پاس قرار دیدیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کورونا وبا کے باعث امتحان متاثر ہونے کے بعد طلباء کو اگلی جماعتوں میں پرموٹ کرنے کا فارمولہ بتا دیا ہے۔ وزیرِ تعلیم نے کہا ہے کہ تمام مضامین میں فیل بچے پاس کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی دسویں جماعت کے طلبہ نویں کے نتیجے پر آگے جائیں گے جبکہ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کو تین فیصد مزید نمبرز دیکر پروموٹ کیا جائیگا۔

سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ غیر یقینی صورتحال سے بچنے کیلئے طلبہ کو پاسنگ مارکس دے کر پاس کر رہے ہیں۔ تمام طلبہ بغیر کسی تفریق کے اگلی جماعتوں میں پرموٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ طلبہ کے لیے بھی اسی فارمولے پر عمل کیا جائے گا۔ وزیرِ تعلیم نے کہا کہ دسویں جماعت میں پڑھنے والے بچوں کا ریکار ڈ موجود ہے، انھیں نویں جماعت کے نمبروں پر پاس کریں گے جبکہ 11ویں جماعت کے طالبعلموں کو 12ویں جماعت میں پرموٹ کریں گے۔

سعید غنی نے بتایا کہ نویں سے 12ویں جماعت کے امتحانات پر سٹیئرنگ کمیٹی نے سفارشات طے کی ہیں۔ دسویں اور 12ویں جماعت کے طلبہ کو 3 فیصد مزید نمبرز دیکر پروموٹ کیا جائیگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ 10ویں جماعت کے طلبہ کو 9ویں جماعت کے نتیجے پر پروموٹ کیا جائیگا۔ یقین سے نہیں کہہ سکتا کہ اگلے تین ماہ میں امتحانات ہوں گے یا نہیں اس لیے سٹیئرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام پرچوں میں فیل ہونے والے طلبہ کو بھی پاس کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نےسندھ میں 15 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ، چئیرمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے طے کردہ ایس او پیز کے تحت اسکول کھولے جائیں گے، طلباء کو 2 شفٹوں میں اسکول بلایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سندھ کے چئیرمین حیدر علی نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس کر کے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں نجی اسکول 15 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :