سندھ کے درد میں مبتلا وزرا ذرا خیبر پختونخواہ کی بھی خبر لیں وہاں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے،سینیٹر روبینہ خالد

پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے اور بلند و بانگ دعووں کا پول ان کی ناقص کا رکردگی نے کھول دیا ہے رہنما پیپلز پارٹی کا بیان

اتوار 31 مئی 2020 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پیپلز پارٹی کی سینٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سندھ کے درد میں مبتلا وزرا ذرا خیبر پختونخواہ کی بھی خبر لیں وہاں اندھیر نگری چوپٹ راج چل رہا ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ پی ٹی آئی کے جھوٹے وعدے اور بلند و بانگ دعووں کا پول ان کی ناقص کا رکردگی نے کھول دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ ملک زکوات و خیرات پر نہیں چلتے اسکے لیے پالیسیاں بنانی پڑ تی ہیں ،سات سال میں صحت کے شعبہ کو کے پی کے میں تباہ کر دیا گیا ہے ۔سینٹر روبینہ خالد نے کہاکہ موجودہ نااہل حکومت ملک کو خوفناک اور بدترین حالت میں ڈالنے کی ذمہ دار ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہاکہ عوام اب اصل اور جعلی نقلی لیڈروں کا فرق جان چکے ہیں، کورونا وبا میں سندھ حکومت کی کارکردگی کا عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، سندھ حکومت کی دشمنی میں مبتلا وزرا عوام کی جانوں سے کھیلنا بند کریں ۔